یہ اصل فارسی متن کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی متن

آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے رہبر انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں استاد اخلاق اور برجستہ خطیب حجت الاسلام والمسلمین کاظم راشد یزدی کے گھر حاضر ہو کر ان کی عیادت کی اور رہبر انقلاب کا سلام اور دعا ان تک پہنچائی۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے حجت الاسلام والمسلمین کاظم راشد یزدی کے گھر جا کر اخلاق کے اس استاد، برجستہ خطیب اور دینی محقق کی عیادت کی اور حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا سلام اور دعا پہنچاتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کی آرزو کی۔

حجت الاسلام والمسلمین راشد یزدی نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کی توجہ اور اظہارِ محبت پر شکریہ ادا کیا، تخصص، انتظامی صلاحیت اور مکتبی ہونے کو حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے امتیازات میں شمار کیا اور اسلام، انقلاب اور عوام کی خدمت کی راہ میں ان کی روزافزوں توفیقات کے لیے دعا کی۔

دینی تبلیغ کے میدان کی اس ماندگار شخصیت نے رہبر شہید کے ساتھ برسوں کی شناسائی اور رفاقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کی نمایاں اخلاقی، علمی اور انتظامی صفات بیان کیں اور اخلاص، بندگیِ خدا، شرحِ صدر، حکمت، انقلابی جذبہ اور مسلسل مجاہدت کو قائد شہید کی اہم ترین خصوصیات میں شمار کیا۔